جامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس خوشحال پارک میں8 مئی کو جلسۂ دستاربندی

جامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس خوشحال پارک میں8 مئی کو جلسۂ دستاربندی
مولانااسرارالحق سمیت نامور علمائے کرام ودانشوران کی شرکت یقینی
نئی دہلی 6؍مئی
پریس ریلیز
دہلی سے متصل خوش پارک سی بلاک مین روڈ پر واقع حفظ وتجوید کے مشہور ادارہ جامعہ اخلاقیہ اسلامیہ الفلاح مسجد کمپلیکس میں8؍مئی بروز اتوارصبح نوبجے تاظہر منعقدہونے والے جلسۂ دستاربندی کی جملہ تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ۔یہ اطلاع جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جائزہ لینے کے لئے منعقدہ نشست کے بعد صدر مدرس قاری سجاد انورقاسمی نے دی۔انھوں نے بتایاکہ جلسے میں شریک ہونے والے مہمانوں کے انتظامات کوبخوبی انجام دینے کے لیے استقبالیہ کمیٹی کے سبھی احباب کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کی صدارت معروف عالم دین و ممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کریں گے،جبکہ اجلاس میں مولانا نورالحسن راشد صاحبزادہ حضرت مولانا افتخارالحسن کاندھلوی، مدرسہ عبدالرب کے شیخ الحدیث مولانا افتخار حسین مدنی، مدرسہ حسین بخش دہلی کے استاذ حدیث مفتی رئیس حسینی وغیرہ کے علاوہ نامورعلماء،دانشوران اور ماہرینِ تعلیم خطاب کریں گے۔اس موقع پر الفلاح مدرسے میں حفظِ قرآن کریم مکمل کرنے والے۳۶؍حفاظ کی دستاربندی ہوگی جن میں دونابیناحافظ بھی شامل ہیں۔جلسے میں طلبہ کی جانب سے مختلف تعلیمی موضوعات پردلچسپ پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔ جلسے کی نظامت مولانا مہدی حسین قاسمی کریں گے ۔
انہوں نے بتایاکہ اس جلسے میں علاقے اورمضافات کے ائمہ ،علماء و دانشوران بھی بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ جلسے میں خواتین کے لیے پردے کامعقول انتظام ہے اور چوں کہ8؍ مقامی طلبہ کی بھی دستاربندی ہونی ہے اوراس مدرسے میں شہرکے علاوہ مقامی بچوں کی بھی ایک بڑی تعدادزیرِ تعلیم ہے اس لیے امید ہے کہ ہرچہارجانب سے کثیرتعدادمیں لوگ اس جلسے میں شرکت کریں گے۔اس مدرسے سے گذشتہ دس سالوں میں 182طلبہحافظ ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں اور شہردہلی میں بھی اس جلسے کولے کر عوام اور علماء میں کافی جوش وخروش پایاجارہاہے اوراس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
المعلن نظام الدین قاسمی
شعبہ نشرواشاعت

SHARE