ویشالی ضلع کی مشہور و معروف بستی حسن پور گنگھٹی،بکساما ،ویشالی میں علماء،ادباء،شعراء اور محققین کا تاریخ ساز اجتماع اردو کے حوالے سے 26/اگست 2018بروز اتوار بوقت دس بجے دن سے منعقد ہورہا ہے،اس اجتماع میں پروفیسر محمد نجم الہدیٰ (متوقع) ڈاکٹر ممتاز احمد خاں،امتیاز احمد کریمی،اسلم جاویداں،ڈاکٹر ریحان غنی ،انوار الحسن وسطوی،شاہد محمودپوری،عظیم الدین انصاری،مولانا محمد سراج الہدیٰ ندوی ازہری (حیدرآباد) مولانا اظہار الحق قاسمی(بحرین) مولانا محمد شبلی قاسمی ،مولانا محمد مظاہر عالم،مولانا نظیر عالم ندوی،مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی تشریف فرما ہوں گے۔
اجتماع کا مرکزی موضوع ”گاؤں اور دیہاتوں تک اردو کے فروغ کی منظم کوشش”مشکلات اور حل”ہوگا،اس موقع سے مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی کی تالیف “کتاب زندگی “کا اجراء بھی ہوگا ،یہ کتاب مشہور ماہر تعلیم ماسٹر محمد نور الہدی رحمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل ہے ،جنہوں نے اپنی خدمات سے کئ نسلوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا،ان کا انتقال گذشتہ سال 8/اگست کو ہو گیا تھا۔
نور اردو لائبریری اور الھدیٰ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ حاجی پور کے ذمہ داروں خصوصاً مولانا محمد نظر الہدیٰ قاسمی،مولانا قمر عالم ندوی نے اس پروگرام میں جوق در جوق شرکت کرنے کی اور اس اجتماع کو کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے،پروگرام کا آغاز دس بجے دن سے ہوگا اور ظہر کے قبل ہی اختتام پذیر ہو جائے گا۔