سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ریاض (ایم این این )
سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے منگل کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گرایاہے۔العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران اور جازان پرمتعدد بیلسٹک میزائل داغے جنہیں مار گرایا گیا تھا۔سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔