تجارتی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہو گی:ترکی

انقرہ(ٹی ار ٹی)
جی۔20 ڈیجیٹل اکانومی سے متعلقہ وزراءاجلاس کا انعقاد ارجنٹائن کے شہر سالتا میں ہوا۔اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نےکی ، جس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگوں میں جیت کسی کی بھی نہیں ہو گی۔
تجارت میں خود مختار ادائیگی نظام پر توجہ مبذول کرانے والے وارانک نے کہا کہ “ہم ڈیجیٹل اکانومی کی خصوصیات کی بدولت ہر طرح کی سیاسی جدوجہد سے مبرا خود مختار ادائیگی و لین دین نظام پر عمل درآمد کی راہیں تلاش کر سکتے ہیں، جس سے بعض کرنسیوں کو حاصل امتیازی خصوصیت بھی ختم ہو جائینگی۔
امریکہ کی دنیا بھر میں چھیڑی گئی تجارتی جنگ کا ذکر کرنے والے ترک وزیر نے کہا کہ “منصوبہ بندی اور پر عزم اقدامات کی وساطت سے ہم ان حملوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اس وقت ترکی کو ان حملوں کا سامنا ہے تاہم اس کے خطرات سب ملکوں کے لیے موجود ہیں۔”مصطفیٰ وارانک نے ارجنٹائن میں اپنے ہم منصبوں سے دو طرفہ مذاکرات بھی کیے۔

SHARE