انصاف و سخاوت کا دامن کبھی اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑنے والے سلطان الپ ارسلان کی قیادت میں سن 1071 میں اناطولیہ کی سرزمین پر بوئے گئے بیج پلتے بڑھتے ہوئے سات موسموں اور 4 خطوں پر پھیل چکے ہیں۔
انقرہ(ایم این این ٹی آر ٹی )
ترکی میں ہر سال 26اگست کو فتح ملازگرت کا انعقا د کیا جاتاہے ،سال رواں فتح ملازگرت کی 947 ویں سالگرہ کی مناسبت سے بھی ترکی صدر رجب طیب ایردوان کے صدارتی کمپلیکس سے ایک پیغام جاری کیا گیاہے جس میں انہوں نے کہاکہ ”ترک قوم کے لیے اناطولیہ کے دروازے کھولنے والی، اس مقدس سرزمین پر اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارے پر مبنی ایک نئی مفاہمت کی حاکمیت کا موقع فراہم کرنے والی “فتح ملازگرت” کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والے ایردوان نے کہا کہ “ملازگرت فتح کے بعد ااناطولیہ پر اپنی حاکمیت قائم کرنے والے ہمارے آباو¿ اجداد نے صد ہا سال تک جاری رہنے والی جس تہذیب کی داغ بیل ڈالی تھی اس کا احتشام آج بھی قائم و دائم ہے۔
جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ “اس روز کے بعد سے ابتک ملازگرت کا جذبہ و روح ہماری پیاری قوم کے لیے ہمیشہ ہی وسیلہ الہام رہا ہے۔ انصاف و سخاوت کا دامن کبھی اپنے ہاتھ سے نہ چھوڑنے والے سلطان الپ ارسلان کی قیادت میں سن 1071 میں اناطولیہ کی سرزمین پر بوئے گئے بیج پلتے بڑھتے ہوئے سات موسموں اور 4 خطوں پر پھیل چکے ہیں۔ ہماری پیاری قوم کے شان و وقار کے ساتھ کامیابیوں سے سرشار ماضی میں ایک نئے دور کے دروازوں کو کھولنے والے معرکہ ملازگرت کو فتح سے ہمکنار کرنے والے ہمارے مشترکہ خیالات اور اقدار، جمہوریہ ترکی کے قیام کے دوران بھی ہمارے لیے رہنما ثابت ہوئی تھیں۔ ہم آج بھی اس فتح کے ساتھ حاصل کردہ الہام، قوم و مملکت کے طور پر ایک عظیم ، طاقتور، خوشحال مستقبل کی نشاط میں کوشاں ہیں۔