ترکی 2023ء کا ہدف حاصل کرنے کے بعد اپنے اور خطے کے تمام ممالک کےلیے نئی راہ متعین کرے گا: ایردوان

انقرہ : (ایجنسیاں) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کا 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے نئی راہ متعین کرے گا۔
انہوں نے 30 اگست یومِ ظفر کے موقع پر ترک مسلح افواج کے نا م مبارکباد کا پیغام روانہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی کا 2023 کا ہدف حاصل کرنا دراصل ترکی اور خطے کے تمام ممالک کے لیے نئی راہ متعین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم نئی فتوحات اور نئی کامیابیوں کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔
ترکی پر یقین رکھنے والوں کے ساتھ ہم اپنی اس جدو جہد میں بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تاریخ کے تمام ہی ادوار کی طرح آج بھی ہم سے امیدیں وابستہ کرنے والے تمام مظلوم اقوام اور انسانوں کے لیے ہم اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔