انڈین حج مشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ،سال رواں بھی ہندوستانی عازمین حج کو شدید پریشانیوں کا سامنا

ایک ہی کمرے میں دس سے زائد لوگوں کو ٹھہراگیا ہے ۔ہوٹل کے کمروں میں خواتین کیلئے پردہ کا کوئی انتظام نہیں ہے ،لفٹ مسلسل خراب رہتی ہے،بیت الخلا ء،پانی او ردیگر امور کا بھی صحیح انتظام نہیں ۔صفائی ستھرائی کا بھی کوئی خاصل خیال نہیں رکھاجاتاہے
مکہ مکرمہنئی دہلی (ملت ٹائمز)
انڈین حج مشن گذشتہ کئی سالوں ہندوستانی حاجیوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے میں کوتاہیاں برت رہاہے اور مکہ مکرمہ پہونچنے والے حجاج کرام میں سب سے خراب انتظامات ہندوستانی حاجیوں کیلئے ہوتے ہیں ۔سال رواں بھی انڈین حج مشن کے انتظامات انتہائی ناقص اور خراب تھے جس کی وجہ سے ہندوستانی حاجیوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے ۔
ہندوستان سے حج پر پہونچے متعدد حاجیوں نے ملت ٹائمز کو بذریعہ فون اور وہاٹس ایپ بتایاکہ انتظامات انتہائی ناقص ہیں ۔امیگریشن کے دوران پریشان کیا گیا ،متعینہ رقم سے زیادہ پیسے لئے گئے ،بغیر پیشگی طلاع کی فلائٹ تبدیل کردی گئی ۔ مطلوبہ رقم ادا کرنے کے باوجود مزید پیسے کا مطالبہ کیا گیا ۔کئی حاجیوں نے اس کی وجہ اپنے حج کا سفر منسوخ کردیا ۔جاجیوں کا مزید کہناہے کہ یہاں مکہ مکرمہ میں ایسے ہوٹل کا انتظام کیا گیا ہے جہاں بنیادی سہولیات تک نہیں ہیں ۔ایک ہی کمرے میں دس سے زائد لوگوں کو ٹھہراگیا ہے ۔ہوٹل کے کمروں میں خواتین کیلئے پردہ کا کوئی انتظام نہیں ہے ،لفٹ مسلسل خراب رہتی ہے،بیت الخلا ء،پانی او ردیگر امور کا بھی صحیح انتظام نہیں ۔صفائی ستھرائی کا بھی کوئی خاصل خیال نہیں رکھاجاتاہے ۔
ہندوستان کے ایک حاجی مولانا سلطان اختر نے ملت ٹائمز کو بتایاکہ انڈین حج مشن کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہندوستانی حاجیوں کو متعدد طرح کی مشکلات کا سامناہے ۔جبکہ دیگر ممالک کے حاجیوں کو بہتر سہولیات مہیا کی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مکہ مکرمہ میں ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے دس نمبر بلڈنگ کے حاجیوں نے جرول جاکر حج کمیٹی آف انڈیا کی خدمت میں تحریر ی شکایت دی ہے اور وہ ہندوستان واپس پہونچنے کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا میں جاکر بھی اس کی شکایت کریں گے ۔ مولانا سلطان اختر بہار کے سیتامڑھی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں ،ان کا کہناہے کہ بہار کے حاجیوں کے ساتھ سب سے زیادہ سوتیلارویہ اپنایاگیاہے ۔دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہار کے حاجیوں سے 32 ہزار روپے زائد لئے گئے جبکہ بہار کے حجاج کیلئے سب سے ناقص انتظام کیا گیا ۔

SHARE