آئیے مسلم پرسنل لا سیکھیں کے نام سے سلسلہ وار محاضرہ کا پانچواں عنوان میاں بیوی کے حقوق اور ان کی ذمہ داریاں ہے، اس عنوان پر حضرت مفتی جسیم الدین قاسمی صاحب استاذ و مفتی آن لائن دارالافتاء مرکزاالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ جوگیشوری مورخہ 2/ستمبر 2018ء روز اتوار کو بعد نماز مغرب بلال اسکول نزد بلواس ہوٹل، 12/کھیتواڑی گرانٹ روڈ ایسٹ ممبئی میں تفصیلی لیکچر دیں گے، جس میں بتایا جائے گا کہ میاں بیوی کے حقوق اور ان کی ذمہ داریاں کیا کیا ہیں، شرعی اور سماجی طور پر ان کی حیثیت کیا ہے، محاضرہ کے کنوینر جناب مولانا قاضی محمد فیاض عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر وبیشتر جھگڑے حقوق اور ذمہ داریوں کے حقیقی علم نہ ہونے کی وجہ سے ہوتے ہیں، اس لئے ہم نے سلسلہ وار محاضرات کے ذریعہ ہر ایک کو اس کے حقوق اور ذمہ داریوں سے واقف کرانےکا سلسلہ شروع کیاھے، انھوں نے مزید بتایا کہ آج کل مسلم پرسنل لا یعنی شریعت کے عائلی قوانین کے تعلق سے مسلم نوجوانوں کے ذہن میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں، اس لئے ان کے شبہات کا جواب بھی دیاجاتاھے، اس کے لئے مستند اور تجربہ کار قاضی اور مفتیوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں، واضح رھے کہ اس سے پہلے مسلم پرسنل لا کیا ھے؟ اسلام کا نظام میراث، دولہا اور دولہن کا انتخاب کیسے کریں، نکاح کےاحکام ومسائل جیسے اہم عوانین پر محاضرے ہوچکے ہیں، قاضی صاحب نے بتایا کہ یہ محاضرے ہر اتوار کو بعد نماز مغرب ہوتے ہیں، ڈیڑھ سے دوگھنٹے کےدرمیان
لیکچر مکمل ہوجاتاھے اس کے بعد سامعین کے سوالوں کا جواب جاتاھے۔ انھوں نے مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں سے اس میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی ھے۔
متمنی حضرات اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
+918080697348
+918898574276