پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں مسلمانوں کے احساسات کے حوالے سے یورپ کی بے حسی کی مذمت کی تھی
نئی دہلی (ایم این این ملت ٹائمز)
ڈچ سیاستدان گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مبنی مقابلے کا انعقاد منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے مطابق یہ پاکستانی حکومت کی سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔
گیئرٹ وِلڈرز کی طرف سے اس مقابلے کی منسوخی کے اعلان کے بعد دائیں بازو کی مذہبی جماعت تحریک لبیک نے بھی احتجاجی مارچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ روز تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنوں نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیا تھا۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق تحریک لیبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں دارالحکومت اسلام آباد میں ا±س وقت داخل ہونے والے تھے جب ڈچ سیاستدان کی طرف سے مقابلے کی منسوخی کا اعلان سامنے آیا۔ اس جماعت کے ایک رہنما پیر افضل قادری نے اس مارچ کے خاتمے کا اعلان کیا۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستان کی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے ، آج وزیر اعظم کا پیغام اور ان کی ہدائیت پر وزارت خارجہ کے روابط اس کامیابی کا باعث بنے، عشق رسول سلامت رہے پاکستان زندہ باد۔
اس موقع پر پیر افضل قادری کا کہنا تھا، ”یہ ہماری فتح ہے۔ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم دن ہے۔ ہم نے کافروں کو اپنے پیغمبر کی بے حرمتی سے روک دیا ہے۔“
تحریک لبیک کے رہنما اور کارکنان اسلام آباد میں ا±سی مقام پر دھرنا دینے کا منصوبہ رکھتے تھے جہاں انہوں نے گزشتہ برس طویل دھرنا دیا تھا۔ ا±س وقت کے وزیر قانون کی طرف سے ملک میں توہین مذہب میں تبدیلی کی مبینہ کوشش کے بعد اس جماعت نے کئی ہفتوں تک دارالحکومت کے اس علاقے کو بلاک کیے رکھا تھا۔
انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے ڈچ سیاست دان گیئرٹ وِلڈرز کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلے کے انعقاد کے منصوبہ کی منسوخی کے کئی گھنٹے بعد پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسے ”پاکستانی حکومت اور عوام“ کی ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔ چوہدری کی طرف سے ا±ردو میں جاری ہونے والی ٹوئیٹ میں لکھا گیا، ”پیغمبر کے لیے محبت زندہ باد“۔
وزیر اعظم عمران خان کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر بیان pic.twitter.com/yiqF1xBwpN
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 30, 2018
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک ویڈیو پیغام میں مسلمانوں کے احساسات کے حوالے سے یورپ کی بے حسی کی مذمت کی تھی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ احتجاجی مارچ کے خاتمے سے قبل یہ پیغام بھی مظاہرین کے غم وغصے میں کمی کا باعث بنا۔قبل ازیں پاکستانی پارلیمان نے بھی اس مقابلے کے خلاف ایک قرارداد منظور کی تھی جبکہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رابطوں کا اعلان کیا گیا تھا۔