نئی دہلی (ملت ٹائمز ) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائے ایسوسی ایشن دہلی کے انتخابات کا نتیجہ آج سامنے آگیا ہے جس میں صدر کے عہدہ کیلئے فصیح اللہ خان کی جیت ہوئی ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے ایڈوکیٹ اسلم خان کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ نائب صدر کے لیے صبیح محمود اور امان اللہ خان کی جیت ہوئی۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدہ کیلئے فوزیہ رحمان اور ساجد علی کی جیت ہوئی ہے جبکہ ٹریزار کے عہدہ کیلئے افتخار عالم کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔
فصیح اللہ خان کو کل 874 ووٹ ملے جبکہ صدر کے دوسرے امیدوار مدثر حیات 690 پر محدود ہوگئے۔ نائب صدر امیدواروں میں صبیح احمد 679 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے
دوسرے نمبر امان اللہ رہے جنہوں 623 ووٹ حاصل کیا۔تیسرے نمبر شبیہ آصف رہی جنہیں 456 ووٹ ملا جبکہ بابا اصغر 413 ووٹ لاکر چوتھے نمبر پر رہے۔ جنرل سیکرٹری کے امیدواروں میں اسلم خان نے 679 ووٹ حاصل کیا جبکہ سرور اقبال کو 435 ووٹ ہی مل سکا۔






