بھیم آرمی کے بانی راون نے پریشانی کے دن میں ساتھ دینے کیلئے اس تنظیم کا شکریہ ادا کیا 

سہارنپور: ( ملت ٹائمز ) اسی ہفتہ لمبے قید کے بعد جیل سے رہا ہوئے بھیم آرمی کے سرپرست چندرشیکھر آزاد راون سے ملنے آج پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کے قومی مجلس شوریٰ کے رکن صدر زون اے.ایس اسماعیل کی قیادت میں فرنٹ کا ایک وفد پہونچا یہ ملاقات سہارنپوریوپی کے گاؤں چھٹملپور میں واقع چبدرشیکھر کے گھرپر ہوئی

 وفد نے دلتوں کے حق کیلئے اور سرکار کے ظلم کے خلاف لمبی لڑائی لڑنے پر آزاد کو مبارکباد دی واضح ہوکہ فسطائیت کے خلاف لڑائی کی وجہ سے یوپی حکومت نے راون کو این.ایس.اے کا دفعہ لگاکر گرفتار کرلیا تھا جہاں مہینوں وقت گزارنے کے بعد وہ اسی ہفتہ رہا ہوئے ہیں پاپولر فرنٹ وفد کے امیر اسماعیل نے کہاکہ بھیم آرمی کے بھائیوں وبہنوں کی قربانیوں کے بدولت حکومت بہت جلد مظلوم طبقات کے ہاتھوں میں ہوگی اور فسطائیت کا خاتمہ ہوگا بھیم آرمی سرپرست نے جیل میں رہنے کے دوران ان پر لگائے گئے الزامات کے خلافات پاپولر فرنٹ کی طرف سے چلائی گئی مہمات اور انکی رہائی کی کوششوں کیلئے پاپولر فرنٹ کا شکریہ ادا کیا اس وفد میں پاپولر فرنٹ زون سکریٹری انیس انصاری,آل انڈیا امامس کاؤنسل یوپی کے ریاستی صدر مولانا شاداب صاحب ودیگر لیڈران موجود تھے