نئی دہلی : آدھار کی لازمیت کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنانا شروع کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ کی 5 ججوں کی بنچ اس معاملہ میں فیصلہ سنا رہی ہے۔ جسٹس سیکری اس معاملہ میں فیصلہ پڑھ رہے ہیں۔ فیصلہ پڑھتے ہوئے جسٹس اے کے سیکری نے کہا، یہ ضروری نہیں کہ ہر چیز ’بسٹ‘ ہو کچھ الگ بھی ہونا چاہئے۔ آدھار کارڈ گزشتہ کچھ سالوں سے موضوع بحث بنا ہوا ہے۔جج نے کہا کہ آدھار کارڈ غریبوں کی طاقت کا ذریعہ بنا ہے، اس کی نقل کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کارڈ پر حملہ کرنا لوگوں کے حقوق پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔
ملازمتوں کے پرموشن میں ریزرویشن دینا ضروری نہیں: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں کی ترقی میں ریزرویشن کے معاملہ میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ پرموشن میں ریزرویشن دینا ضروری نہیں ہے۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس نریمن نے کہا کہ ناگراج معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ صحیح تھا اس لئے پھر سے غور کرنا مناسب نہیں، مطلب اس معاملہ کو دوبارہ 7 ججوں کی وسیع بنچ کے پاس نہیں بھیجا جائے گا۔
فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ صاف ہے کہ ناگراج فیصلہ کے مطابق ڈیٹا چاہئے لیکن راحت کے طور پر ریاست کو کسی طبقہ کی پسماندگی اور عوامی روزگار میں اس طبقہ کی نمائندگی کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ نے مرکز اور ریاستی حکومت کی دلیل کو منظور کر لیا ہے۔






