مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس ’حرمین ایکسپریس لائن ‘میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ پر آنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے
مکہ مکرمہ (ایم این این )
شاہ سلمان نے سعودی عرب کے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ کو جانے والی اس ’حرمین ایکسپریس لائن ‘میں 35 ٹرینیں شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان میں چھ کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ پر آنے والے افراد کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس ٹرین کا کمرشیل آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔ بی بی سی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں اطراف سے یومیہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ تعداد 12 تک بڑھا دی جائی گی۔
سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ نبی العمودی نے بتایا ”دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا۔ ریاست کے اس منصوبے سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔“ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہوگا۔
King Salman inaugurates #Saudi Arabia's #Haramain railway linking #Makkah and #Madinah https://t.co/oAFTu5aZ8w pic.twitter.com/GRulcZVqmB
— Arab News (@arabnews) September 26, 2018
مکہ کا ریلوے ا سٹیشن مسجد الحرام سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ یہاں 20000 مسافروں کو فی گھنٹہ تک سہولت دینے کی گنجائش ہے۔ یہ ریلوے لائن دو مراحل میں مکمل کی گئی اور اس میں سعودی، فرانسیسی، چینی اور اسپین کی کمپبنیوں نے حصہ لیا۔ یہ منصوبہ 6 سال میں مکمل ہوا۔