اسٹاک ہوم (ایم این این)
عصمت دری کے خلاف لڑنے والی عراق کی سماجی کارکن نادیہ مراد باسی طہٰ اور کانگو کے ڈاکٹر ڈینس م±وکویجے کو سال 2018 کا نوبل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی کی صدر بیرٹ رئیس اینڈرسن نے آج یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں نے جرائم سے لڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر ڈینس نے کانگو میں طویل عرصے سے چل رہی خانہ جنگی کے دوران زخمی سیکڑوں افراد کا علاج کیا ہے۔ اس جنگ کے دوران کانگوکے ہزاروں افراد کی موت ہوگئی تھی۔
BREAKING NEWS:
The Norwegian Nobel Committee has decided to award the Nobel Peace Prize for 2018 to Denis Mukwege and Nadia Murad for their efforts to end the use of sexual violence as a weapon of war and armed conflict. #NobelPrize #NobelPeacePrize pic.twitter.com/LaICSbQXWM— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 5, 2018
اس سال اس ممتاز امن ایوارڈ کے لئے 331 افراد اور تنظیم کو نامزد کیا تھا۔اس ایوراڈ کے لئے سب سے زیادہ 376 امیدواروں کے نام سال 2016 میں درج ہوئے تھے۔






