کانگریس کا سوال ” کیا الیکشن کمیشن آزاد ہے “ ؟

5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج دوپہر الیکشن کمیشن کو کرنا تھا لیکن اچانک پریس کانفرنس کے اوقات بدل دیئے گئے، کانگریس نے الیکشن کمیشن کے آزاد ہونے پر سوال اٹھائے ہیں؟۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کو آ ج دوپہر12:30 بجے5 ریاستوں کے اسمبلی انتخا بات کی تاریخوں کا اعلان کرنا تھا جس کے لئے الیکشن کمیشن آ ف انڈیا نے پریس کانفرنس بھی بلائی تھی لیکن اب پریس کانفرنس کے اوقات دوپہر12:30 بجے سے بدل کر تین بجے کر دیئے گئے ہیں۔ ان اوقات کے بدلے جانے پر کانگریس نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی آزادی پر سوال اٹھائے ہیں ۔
کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا’’تین حقائق ، فیصلہ آپ کیجئے ۔
.1لیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کا انتخابی شیڈیول اعلان کرنے کے لئے دوپہر12:30بجے پریس کانفرنس بلائی۔ .2وزیر اعظم مودی راجستھان کے اجمیر میں دوپہر 1بجے ریلی کرنے والے ہیں۔
.3 الیکشن کمیشن نے اچانک پریس کانفرنس کا وقت بدل کر 3 بجے کر دیا ۔ کیا الیکشن کمیشن آزاد ہے ؟‘‘۔
واضح رہے وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان کے دورہ پر ہیں اور وہ اجمیر میں ایک جلسہ سے خطاب کریں۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ انتخابی تاریخوں کو لے کر تنازعہ ہوا ہو۔ اس سے پہلے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے وقت بھی کانگریس نے سوال کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سرکاری اعلان سے پہلے بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے چیف امت مالویہ کو تاریخ کے بارے میں معلومات پہلے سے کیسے حاصل ہوئی ۔ امت مالویہ نے الیکشن کمیشن کے اعلان سے پہلے ہی الیکشن کی تاریخیں ٹویٹ کر دی تھیں۔

(بشکریہ قومی آواز ) 

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں