دہشت گرد ہماری قوم کے امن و امان کو نہیں بگاڑ سکتے:طیب ایردوان

انقرہ(ایم این این )
انقرہ میں منعقدہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 27 ویں مشاورتی و جائزاتی اجلاس سے خطاب کرنے والے صدرِ ترکی نے کہا کہ”ہم ہر جگہ پر روپوش دہشت گردوں کاخاتمہ کرکے ہی چھوڑیں گے، یہ لوگ فرار ہوں گے ہم ان کا تعاقب کریں گے، اس قوم کے امن و امان اور خوشحالی کا خاتمہ کرنے میں دہشت گرد ہر گز کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔”
جناب ایردوان نے اپنے خطاب میں “ضلع باتمان کی تحصیل گرج±ش میں ترک فوجیوں کی بکتر بند گاڑی پر بم حملے میں 8 فوجیوں کی شہادت اور ایک کے زخمی ہونے” والے واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ”ہم میں سے ایک مرے گا تو ہزار اٹھ کھڑے ہوں گے، ان دہشت گردوں کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے 8 شہیدوں کا بدلہ 800 دہشت گردوں کی جانوں سے لیا جائیگا۔”
صدر نے شامی قصبے منبج کے گرد و نواح میں علیحدگی پسند تنظیم PKK کی شام میں شاخ پی وائے ڈی/ وائے پی جی کی طرف سے سرنگیں کھودنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ” یہ دہشت گرد اور ترکی میں سر گرم دہشت گرد مل کر ترکی مخالف کاروائیاں کر رہے ہیں۔”

SHARE