مسجد نذ ر آتش کرنے والے امریکی شہری کو عدالت نے سنائی 24 سال قید کی سزا

26سالہ پیریز نامی شدت پسند پر ٹیکساس کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا
واشنگٹن (ایم این این )
امریکی ریاست ٹیکساس کی عدالت نے مقامی جامع مسجد کو نذرآتش کرنے کے جرم میں ملوث پیریز کو 24 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ 26سالہ پیریز نامی شدت پسند پر مسلمانوں کیخلاف نفرت پر اکسانے سمیت کئی دیگر الزامات تھے۔ اس نے گزشتہ برس جنوبی ٹیکساس میں مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا تھا۔اس کے خلاف ٹیکساس کی وکٹوریا عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ پیریز ٹیکساس کے مسلمانوں میں خوف وہراس پھیلانے کا موجب بنا۔

SHARE