امریکہ کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ اب سپر پاور نہیں ہے:روس

ماسکو (ایم این این ) روس کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ دنیا میں یک قطبی دور ختم ہو چکا ہے اور امریکہ کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ اب ایک سپر پاور نہیں ہے۔

ایک مختصر انٹرویو میں ’’الیگزنڈر کوزنسوف‘‘ نے کہا کہ دنیا میں یک قطبی دور ختم ہو چکا ہے اور امریکہ کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہئے کہ وہ اب ایک سوپر پاور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائی این ایف معاہدے سے امریکہ کی علحیدگی کی صورت میں دنیا میں اسلحہ کی دوڑ روکنے کا کوئی بھی قانون باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی این ایف معاہدے سے نکلنے کے امریکی اقدام کا مقصد چین اور روس سے رعایت حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی انتظامیہ عالمی معاہدوں کو سبوتاژ کرنے میں سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ پالیسی سے عالمی سطح پر خود امریکہ کی ساکھ داغدار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اب امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا اور نہ اس کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہے۔

Share

SHARE