بی پی ایس سی میں اسسٹنٹ کے 51/عہدوں کے لئے 30/نومبر تک درخواستیں مطلوب

اشتہار نمبر 08/2018
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی)آفس پٹنہ نے اسسٹنٹ کے کل ۵۱/عہدوں پر بحالی کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں،خواہش مند امیدوار ۲۰/نومبر۲۰۱۸ ءتک رجسٹریشن کرواسکتے ہیں،امتحان فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ ۲۳/نومبر ۲۰۱۸ء ہے،جب کہ آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ ۳۰/نومبر ۲۰۱۸ء تک ہے،ان عہدوں پر تقرری کے لئے تعلیمی لیاقت کسی بھی منظور شدہ کالج یا ادارہ سے گریجویشن یا مساوی ڈگری کا حصول ہے،تفصیلی معلومات بی پی ایس سی کی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں،عمر کی حد یکم اگست ۲۰۱۸ء کو کم از کم اکیس سال اور زیادہ ۳۷ سال ہونی چاہیے ،ریزو کٹیگری کے امیدواروں کو حسب ضابطہ عمر کی حد میں چھوٹ دی جاۓ گی تنخواہ کی حد 44900روپۓ سے 142400روپۓ ہے،فارم بھرنے کی فیس جنرل کٹیگری کے امیدواروں کے لۓ 600روپۓ اور ریزرو کٹیگری کے امیدواروں کے لئے 150روپۓ ہے،بی پی ایس سی کے ویب سائٹ www.bpsc.bin.nic.in  پر لاگ ان کرکے آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔بحالی امتحان کے بنیاد پر ہوگی۔
(بشکریہ ہفت روزہ نقیب امارت شرعیہ،۳/ربیع الاول ١٤٤٠ھ مطابق۱۲/نومبر ۲۰۱۸ روز سوموار)
SHARE