سابقہ بیوی کو تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والے شہری کو سعودی عدالت نے سنائی 40کوڑوں کی سزا

سعودی عرب میں ایک عدالت نے سابقہ اہلیہ کو واٹس ایپ پر نازیبا میسجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑوں کی سزا سنا دی ہے۔
ریاض(ایم این این )
سعودی عرب میں ایک عدالت نے سابقہ اہلیہ کو واٹس ایپ پر نازیبا میسجز بھیجنے والے شخص کو 40 کوڑوں کی سزا سنا دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عدالت نے ایک شخص کو خاتون کی توہین اور عزت مجروح کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو کوڑے مارنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے خاتون کی اپیل بھی منظور کرلی ہے جس میں اسے مجرم کو کوڑے مارتے ہوئے دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
مجرم نے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ پر تضحیک آمیز اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جس پر متاثرہ خاتون نے اس تضحیک آمیز رویے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ پیغامات اس وقت بھیجے گئے جب دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کے معاملے پر سخت ناراضی چل رہی تھی۔اس فیصلے کے بعد سعودی وکیل نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون پر تضحیک آمیز پیغامات بھیجنا مملکت کے سائبر کرائم قوانین کے تحت قابل سزا جرم ہے۔

SHARE