امریکہ کی 41 سالہ خاتون ڈاکٹر نے قبول کیا اسلام ،پاکستانی نوجوان کے ساتھ کی شادی 

علماء کی موجودگی میں ہیلنا نے پہلے اسلام قبول کیا اس کے بعد دونوں کا نکاح پڑھایاگیا
اسلام آباد (ملت ٹائمز)
امریکہ کی 41 سالہ ڈاکٹر  ہیلینا  نے پاکستان پہونچ کر اسلام قبول کرنے کے بعد 21 سالہ پاکستانی نوجوان کاشف کی زوجیت میں آگئی ہے ۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق کاشف کی امریکی خاتون مریم (میری کتھلین ) سے انسٹا گرام پر دوستی ہوگئی اس کے بعد بات دونوں کے درمیان شادی تک پہونچ گئی ۔کاشف نے  امریکی خاتون سے بتایا کہ ہم مسلمان ہیں اور شادی کرنے کیلئے دلہا دلہن کا ہم مذہب ہونا ضروری ہے جس کے بعد امریکی خاتون نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا ۔کاشف نے بھی انہیں ڈاکٹر ذاکرنائک اور دیگر اسکالرس کی ویڈیو بھیجی جس کے بعد ڈاکٹر مریم نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور گذشتہ دنوں پاکستان کے سیالکوٹ پہونچ گئیں ۔ کاشف نے ایئر پورٹ پر جاکر استقبال کیا ۔اس کے بعد علماء کی موجود میں ہیلینا  نے پہلے اسلام قبول کیاا اوراس کے بعد دونوں کا نکاح پڑھایاگیا ۔
ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر  ہیلینا نے کہاکہ کاشف جہاں رکھیں گے ہم وہاں رہیں گے ۔ اسلام نے ہم نے اپنی مرضی اور متاثر ہوکر قبول کیا ۔محبت قبول اسلام کیلئے ایک سبب ہے لیکن مجبور ی نہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر یہ شادی موضوع بحث بنی ہوئی کہ کیوں کہ خاتون کی عمر 41 اور لڑکے عمر ابھی 21 سال ہے ۔پاکستانی میڈیا میں یہ خبر اس لئے بھی گردش کررہی ہے کہ لڑکےکاشف کاگھر اسی گاؤں میں ہے جہاں کے رہنے والے ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک ہیں ۔

SHARE