غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔جنوبی افریقہ

مقبوضہ بیت المقدس (ایم این این )جنوبی افریقا نے گذشتہ ہفتے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ فلسطین میں‌جنوبی افریقا کے سفیر اشرف سلیمان نے ایک بیان میں‌کہا کہ ان کے ملک کا غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے کے حوالے سے موقف واضح ہے۔ غزہ میں گھس کر اسرائیلی فوج کی کارروائی کو ہم دہشت گردی سمجھتے ہیں اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

جنوبی افریقا کے سفیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 12 سال سے غزہ کی پٹی پر معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جس کے نتیجے میں دو ملین فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو کررہ گئی ہے۔انہوں‌نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی مذمت کرتے رہیں گے۔

اشرف سلیمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں‌ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عالمی قراردادوں پرعمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا اور فلسطینی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کےسفیر اشرف سلیمان نے گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

SHARE