میوات میں لڑکیوں کی ترقی کیلئے شیکھر آرگنائزیشن کی خدمات قابل ستائش  اسکول ڈیولپمینٹ کا کورس مکمل کرنے والی 100 سے زائد لڑکیوں کے درمیان سند کی تقسیم 




نئی دہلی: (ملت ٹائمز ) مریم اسکول ڈیوپلیمنٹ سینٹر برائے خواتین فلاح و بہبود کی کارکردگی قابل ستائش اور لائق ذکر ہے ۔ میوات کی خواتین کو تعلیم یافتہ بنانے انہیں ہنر سکھانے اور بہتر زندگی گزارنے کا طریقہ سکھانے میں شیکھر آر گنائزیشن کے زیر اہتمام مریم اسکول ڈیولپمینٹ برائے خواتین ترقی نے غیر معمولی کارنامہ انجام دیا ہے ۔اس کی وجہ سے یہاں کی لڑکیوں میں پڑھنے اور کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا آزاد جودھپور یونیورسیٹی کے انچار ج ڈاکٹر مظفر الاسلام نے گذشتہ دنوں میوات میں تقسیم اسناد کے ایک پروگرام میں کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ شیکھر آر گنائزیشن کی اس مہم سے میوات کے حالات میں تبدیل آئی ہے ۔لڑکیوں کا مزاج بدلاہے اور اچھا خا اثر دیکھا جارہا ہے اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو مباردکباد پیش کی ۔

 میوات میں شیکھر آرگنائزیشن کے تحت مریم اسکول ڈیوپلیمنٹ سینٹر برائے خواتین فلاح وبہبود گذشتہ چارسالوں سے سرگرم ہے جس کے ذریعہ لڑکیوں کو تعلیم ،کمپویٹرکی ٹریننگ اور دیگر چیزوں کا ہنر سکھایا جاتا ہے ۔اب تک دو ہزارلڑکیاں استفاد ہ کرچکی ہیں ۔گذشتہ دنوں بھی مریم سینٹر سے کورس مکمل کرنے والی سو لڑکیوں کے درمیان سر ٹفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔شیکھر کے اس منصوبہ کو ایسے فاؤنڈیشن کی حمایت حاصل ہے ۔اس پروگرام شیکھر کے پروگڑام کوآرڈینٹر امان صدیقی ، صدف ، حینا پانڈے نے شرکت کی تھی ۔ اپنے مشترکہ خطاب میں سبھی نے کہاکہ شیکھر آر گنائزیشن نے تعلیم ، ایجوکیشن ، خواتین کی ترقی اور فلاح وبہبود پر بے انتہاء کام کیاہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *