پرتاپ گڑھ سے بلند شہر اجتماع میں لے جارہی جماعتیوں سے بھری بولرو سڑک حادثے کا شکار ایک جاں بحق کئی زخمی !

رائےبریلی ۔)

رائے بریلی ضلع میں مٹھیاں مینہا کے رہائشی محمد ابرار بن محمد حافظ عمر 55سال محمد صادق عمر 70 سالہ کا کار حادثہ میں انتقال ہوگیا ہے ۔وہیں پر جماعتی شہاب الدین کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ 

اطلاع کے مطابقسبھی بولرو سوار رانی گنج پرتاپ گڑھ کے رہائشی ہیں جنکا علاج راڑا بینی مادھو سنگھ ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔

واضح رہےاترپردیش کے بلند شہر ضلع کے دریا پور میں آج ، اور دو تین دسمبر کو ایک عظیم الشان تبلیغی اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے اس اجتماع میں دنیا بھر کے علماء دین اور لاکھوں فرزندان توحید کی شرکت متوقع ہے۔

نوٹ ۔اجتماع گاہ قومی شاہراہ (این ایچ -91)پرتیار کی گئی ہے اور اسکے لئے اکبر پور اور دریا پور سمیت کئی مواضعات کی زمین استعمال کی گئی ہے۔

SHARE