شہید انسپکٹر کی بہن بولي- میں نے بھائی کھو یا ہے، وزیر اعلی یوگی گائے … گائے… کر رہے ہیں، شرم بھی نہیں آتی

بلند شہر تشدد معاملے میں ہلاک انسپکٹر سبودھ سنگھ کی بہن نے بڑا بیان دیا ہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “میرے بھائی اخلاق قتل معامے کی تحقیقات کر رہے تھے، اسی لئے ان کا قتل کر دیا گیا، یہ پولس کی سازش ہے۔

مقتول انسپکٹر کی بہن نے مطابلہ کیا کہ ان کے بھائی کو شہید کا درجہ دیے جانے کا اعلان ہونا چاہیے، ہمیں پیسے نہیں چاہیے۔ جبکہ وزیر اعلی صرف گائے گائے کر رہے ہیں”۔

میرے والد مذہب کے نام پر تشدد کو فروغ نہیں دیتے تھے ، انسپکٹر سبودھ کے بیٹے ۔
ایف آئی آر میں بجرنگ دل کا لیڈر اہم ملزم، اب تک 2 گرفتار ، 4 حراست میں ۔

وہیں بلند شہر تشدد معاملے میں ہلاک انسپکٹر سبودھ کمار کے بیٹے کا بیان آیا ہے، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میرے والد چاہتے تھے کہ میں ایک اچھا شہری بنوں، وہ مذہب کے نام پر معاشرے میں تشدد کو فروغ نہیں دیتے تھے، آج میرے والد نے ہندو- مسلم تنازعہ میں اپنی زندگی کھو نثار کر دی، کل کس اور کے والد اپنی زندگی كھوئیں گے؟‘‘۔

بلند شہر تشدد معاملے میں ایس آئی ٹی کی جانچ جاری ہے، خبروں کے مطابق اس معاملے میں بجرنگ دل کا لیڈر یوگیش راج اہم ملزم ہے۔ خبروں کے مطابق پولس نے اس معاملے میں اب تک 2 لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور 4 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تشدد کے الزام میں بجرنگ دل کے لیڈر یوگیش راج کے ساتھ تقریباً 80-90 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان میں سے 27 لوگ کو نامزد کیا گیا ہے اور 50-60 لوگ نامعلوم ہیں۔

 

SHARE