یاد رفتگاں

 بیاد ممتاز عالم دین اور ہمہ جہت خوبیوں کے حامل باکمال خطیب و ملی و سیاسی رہنما، ممبر پارلیمنٹ و بانی آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن جناب مولانا محمد اسرار الحق قاسمی مرحوم تاریخ وفات : ۷ دسمبر ۲۰۱۸ احمد 

علی برقیؔ اعظمی 

مولانا اسرارالحق کی اپنی الگ تھی اک پہچان

 اُن کے پیشِ نظر رہتا تھا قومی اور ملی رجحان

 ملی مسائل پر ان کے رشحات قلم ہیں وردِ زباں

 یاد رہیں گے اہلِ وطن کو اُن کے کارِ عظیم الشان

 اُن کے سیاسی اور اصلاحی کالم تھے بیحد مقبول

 تا دمِ مرگ تھا اُن کے فلاحی کاموں کا جاری فیضان

 قومی مسائل پر لکھتے تھے اردو اخبارات میں جو

 رکھیں گے ان کی یاد کو زندہ اُن کے مضامیں کے عنوان

 رکن تھے قومی اور ملی تنظیموں کے وہ اک فعال

 اس بحرانی دور میں ان کی رحلت ہے ملی نقصان

 کرتے تھے ابنائے وطن کی خدمت وہ حتی المقدور

 عہدِ رواں کے ایک فرشتہ خصلت تھے، برقیؔ انسان  

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں