سیتامڑھی فرقہ وارانہ فساد کے مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کرے: آفتاب عالم
مظفرپور: (ملت ٹائمز – اسلم رحمانی ) آج بھاکپا مالے مظفرپور کا دوروزہ ضلع سمیلن کا آغاز ہوا اجلاس عام کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے افتتاحی خطاب میں اےپوا کی قومی جنرل سیکریٹری و پولیت ممبر نے کہا کہ بھاجپا و آر ایس ایس ملک میں فرقہ وارانہ فساد کا ماحول بنانا چاہ رہی ہے آر ایس ایس نے 25نومبر کو ایودھیا میں رام مندر کےنام پر لوگوں کو جمع ہونے کے لیے کہا تھالیکن خود ایودھیا کےمقامی کسانوں نے کہاکہ ہمیں مندر نہیں نہیں اپنےغلے کا مناصب قیمت چاہیے آج ملک کے انصاف پنسند عوام الناس نے ثابت کردیاہے کہ ہم ملک کے امن و امان کو خراب نہیں ہونے دیں گے اب کسان ،تعلیم یافتہ نوجوانوں، طلبہ وطالبات ملک کےوزیر اعظم سے سوال کررہے ہیں کی اچھے دن کب آئیں گے وہیں میناتیواری نے یہ بھی کہاکہ مودی حکومت اپنی نااہلیوں کامیابیوں پرپدہ ڈالنے کے لیے فرقہ پرستی پھیلا میں لگی ہوئی ہے ملک میں نہ دلت محفوظ ہیں نہ اقلیت محفوظ ہے نہ طلبہ وطالبات محفوظ ہے ملک مختلف مسائل سے دوچار ہے وہیں اس اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے آفتاب عالم صوبائی پارشد انصاف منچ بہار نے کہاکہ مودی حکومت جملے بازی میں مصروف ہے آفتاب عالم نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیتامڑھی فرقہ وارانہ فساد کے ذ مہ داروں کو فوری طور پر گرفتاکرے وہیں انہوں نے کہا کہ سیتا مڑھی فرقہ وارانہ فساد میں زندہ جلادئیے گئے زین الاانصاری کا لاش انتظامیہ کی جانب سے ان کے اہل خانہ کو نہ دیا جانا بہت شرمناک ہے وہیں پروفیسر اروند کمار ڈے رکن سی پی آئی ایم ایل ضلعی کمیٹی مظفرپور نے کہاکہ آج ہم نہایت ہی ملک ناگفتہ بہ حالات سے دوچارہے، جمہوریت، و آئین کی حفاظت کے لیے فیصلہ کن جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے مودی حکومت کے گورکچھکوں کے ظلم و ستم کا حال یہ ہے کہ ملک کے گائے کے تاجروں نے اپنے تجارت کوبند کردیا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ ملک کے گائے کے تاجر تباہی کے دہان پرہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھاجپا و آر ایس ایس ملک کے ہزا سالہ متحدہ تہذیب و تمدن و ثقافت کوختم کرنا چاہ رہی ہے لیکن انصاف کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ملک میں امن و امان کو باقی رکھنے کے لیے سینہ سپر ہوکر جدوجہد کریں اس اجلاس کی صدارت کرش موہن ضلعی سکریٹری سی پی آئی ایم ایل مظفرپور نے کی اور نظامت سورج کمار سنگھ صوبائی جنرل سیکریٹری انصاف منچ بہار نے کیا اس موقع پر بیدھ ناتھ یادو ضلعی سکریٹری سی پی آئی ایم ایل دربھنگہ ظفر اعظم جنرل سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، فہد زماں ضلعی صدر انصاف منچ مظفرپور، انجینئر ریاض خان صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، خالد رحمانی صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، جینتیندر یادو، منوج یادو،پرشورام پاٹھک، سترودھن سہنی، رام بالک سہنی، رام سکل رام، مناظر حسن اکبر اعظم صدیقی جماعتی سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، اعجاز احمد خازن انصاف منچ مظفرپور، اعجاز سعدپورہ روندکمار سنگھ گائے گھاٹ، ساردھا دیوی، رامندن پاسوان،راجیش رنجن،بنیدیسور شاہ بیریندر پاسوان،شر میلا دیوی بیجنیس یادو ضلع پارشد گائے گھاٹ کے علاوہ سیکڑوں لوگ شامل ہوئے۔

Leave a Reply