پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا اعتراف ۔لشکرطیبہ نے انجام دیاتھا ممبئی دہشت گردانہ

میں نے اپنی حکومت سے معاملے کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے کو سلجھانا ہمارے حق میں ہے کیونکہ یہ دہشت گردانہ واقعہ ہے
اسلام آباد(ایم این این )
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار اس بات کو تسلیم کیا کہ 2008 میں ممبئی حملے کو پاکستانی جنگجو تنظیم لشکر طیبہ نے انجام دیا تھا۔عمران خان نے ”واشنگٹن پوسٹ“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کو تسلیم کیا۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ”میں نے اپنی حکومت سے معاملے کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے کہا ہے۔ اس معاملے کو سلجھانا ہمارے حق میں ہے کیونکہ یہ دہشت گردانہ واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کے ساتھ خراب رشتوں کومعمول پر لانے کی سمت میں کوششیں کررہی ہے۔
عمران خان نے اپنے امریکہ مخالف ہونے کی بات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اصولوں سے ناراضگی انہیں امریکی مخالف نہیں ٹھہراسکتی۔ پاکستانی وزیراعظم نے دہشت گردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے ہونے سے متعلق امریکی الزامات کو بھی انہوں نے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی دستوں نے انہیں امریکہ سے وقتا فوقتا بات چیت کی ہمیں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے افغانستان میں امن کو پاکستان کے حق میں بتایا اور کہا کہ ان کا ملک طالبان کو بات چیت کے میز پر لانے کے لئے ان پر دباو¿ ڈالنے کی کوشش کرے گا۔

SHARE