پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے کشمیر کے معاملے پر نظر رکھنے اوروہاں عام شہریوں کی ہلاکت کو رکوانے کا مطالبہ کیاہے ۔
اسلام آباد(ایم این این )
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فون کرکے کشمیر کے معاملے پر نظر رکھنے اوروہاں عام شہریوں کی ہلاکت کو رکوانے کا مطالبہ کیاہے ۔
پاکستانی اخبار ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہاہے کہ کشمیر میں ہندوستانی فوج ظلم کررہی ہے ۔اخبار کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں اور انسانی حقوق کی سنگیں خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوج کی نہتے شہریوں پر جارحیت اور وحشیانہ کارروائیوں سے آگاہ کیاہے اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسے رکوائے ۔