سعودی فرماں روا کے بھائی شہزادہ طلال بن عبد العزیز کا انتقال

ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز ہفتے کے روز انتقال کر گئے ہیں۔ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔
شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر ان کی وفات کی خبر کی تصدیق کی ہے۔انھوں نے کہا کہ سوگوار خاندان سے لوگ اتوار سے منگل تک اظہارِ تعزیت کر سکتے ہیں اور ان تین ایام میں نمازِ مغرب سے نمازِ عشاءکے درمیان تعزیت کے لیے شاہی خاندان کے افراد سے ملاقات کی جاسکتی ہے۔

SHARE