نواز شریف کے جیل جانے سے قبل بھائی شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ۔ دعاءدیتے ہوئے کہا اللہ آپ کی مدد فرمائے

نوازشریف جیل گئے تو (ن) لیگ کا مشاورتی بورڈ اہم فیصلے کرے گا، شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی جس میں ان کے صحت اور نئے ٹیسٹس کے بارے میں بات چیت کی گئی

اسلام آباد(ایم این این )
نوازشریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد وزراءکالونی میں شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کے جیل جانے کی صورت میں پارٹی امور چلانے پر مشاورت کی گئی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے سے زائد تک جاری رہی، دونوں بھائیوں نے متوقع فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔
نواز شریف روانگی سے قبل بھائی شہباز شریف سے گلے ملے اور دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو دعائیں دیں، شہباز شریف بڑے بھائی کو رخصت کرنے گاڑی تک آئے اور دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کی مدد فرمائے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف جیل گئے تو (ن) لیگ کا مشاورتی بورڈ اہم فیصلے کرے گا، شہبازشریف سے ان کے اہل خانہ نے بھی ملاقات کی جس میں ان کے صحت اور نئے ٹیسٹس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔(ایکسپریس نیوز پاکستان کے ان پٹ کے ساتھ )

SHARE