مصر میں غیر ملکی سیاحوں پرہوئے حملہ کے بعد پولیس کی کاروائی میں مارے گئے چالیس مبینہ دہشت گرد

سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں بھی کی گئیں تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجووں کے قبضے سے بھاری مقدار خطرناک اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
قاہرہ (ایجنسیاں)
مصر میں بم دھماکے کے باعث 4 غیرملکی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پولیس نے ایک کارروائی میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گیزا کے علاقے میں 40 دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی اسی علاقے میں سیاحوں کی بس پر بم دھماکے کے بعد کی گئی۔
مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 30 جنگجووں کو گیزا کے علاقے میں علی الصباح کیے جانے والے سرچ آپریشن میں موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ 10 دہشت گرد کو صنعائی کے علاقے میں مارے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں بھی کی گئیں تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ ہلاک ہونے والے جنگجووں کے قبضے سے بھاری مقدار خطرناک اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ اہرام مصر جانے والی سیاحوں کی ایک بس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے سڑک کنارے نصب بم کو دھماکے سے ا±ڑادیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 4 غیر ملکی سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔

SHARE