پاکستان میں ہم جنسی اور لیزبین کا عجیب وغریب معاملہ سامنے آیاہے جس میں ایک لڑکی نے دوسری سہیلی لڑکی سے شادی کرکے اس کے ساتھ فرار ہے اور والدین کے خلاف خلاف اغوا کا مقدمہ دراج کردادیاہے ۔
اسلام آباد (ملت ٹائمز)
پاکستان میں ہم جنسی اور لیزبین کا عجیب وغریب معاملہ سامنے آیاہے جس میں ایک لڑکی نے دوسری سہیلی لڑکی سے شادی کرکے اس کے ساتھ فرار ہے اور والدین کے خلاف خلاف اغوا کا مقدمہ دراج کردادیاہے ۔
پاکستان کے اخبار روزنامہ پاکستان کے مطابق لاہور سیشن کور ٹ میں دو خواتین نے آپس میں شادی کی ہے ۔ مناواں علاقے کی صوبیہ نے اپنی سہیلی شیزہ کو بیوی بنا کر اپنے ساتھ رکھ لیاہے ۔ والدین کے لڑکی کو واپس لانے پر صوبیہ دوبارہ شیزہ کو لے گئی اور تھانہ مناواں میں اس کے والدین کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا۔صوبیہ اور شیزہ مناواں کی رہنے والی ہیں، شیزہ کی والدہ عاصمہ کے مطابق شیزہ ایک مدرسے میں جاتی تھی جہاں صوبیہ نے شیزہ سے دوستی کر لی دوستی اس قدر بڑھ گئی دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہ رہتی شیزہ کے گھر سے جانے پر علم ہوا کہ صوبیہ نے اس کو بیوی بنا کر رکھا ہو ہے۔
واضح رہے کہ ہم جنسی پرستی یورپین ممالک میں ایک عام مسئلہ ہے تاہم ایشاءمیں اسے جرم سمجھا جاتاہے ۔2018 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بھی باہم جنسی پرستی جسے ایل جی بی ٹی کہاجاتاہے کو قانونی درجہ فراہم کردیاہے جس کے مطابق اب یہ یہاں بھی جرم نہیں ہے تاہم پاکستا ن میںایل جی بی ٹی کا یہ پہلاواقعہ ہے ۔اس بارے میں مزید جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں۔۔
https://www.facebook.com/millattimes/videos/793798934315906/