دبئی (ایم این این )
کانگریس راہل گاندھی حالیہ دنوں میں دبئی کے دوروزہ دورے پر ہیں ۔وہاں انہوں نے مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”آپ نے ہر مذہب، ہر ریاست اور ہر ذات کا نام روشن کیا ہے۔ یہاں ہم آپ کی بات سننا چاہتے ہیں، میں آپ سے من کی بات کرنے نہیں آیا، آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں۔“
The crowds have gathered and the anticipation is palpable, Indian workers in Dubai wait eagerly for Congress President @RahulGandhi ahead of his address to the labour colony. #RahulGandhiInUAE pic.twitter.com/4mn95L38Xn
— Congress (@INCIndia) January 11, 2019
ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے آندھرا پردیش کے تعلق سے بڑا اعلان بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ مہینوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد اگر مرکز میں کانگریس پارٹی کی حکومت آئی تو آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔