پروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکے برخاستگی کی مانگ کو لے کر یوا کانگریس کا احتجاج

بدلا پور/ جونپور: (ملت ٹائمز ؍ اجود قاسمی) وائس چانسلر کے برخاستگی کی مانگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے آج بدلا پور ودھان سبھا صدر وویک یادوں کی قیادت میں نوجوانوں نے بدلہ پور میں وائس چانسلر کا پتلا نذر آتش کیا اور ان کی برخاستگی کی مانگ کی لوگوں نے وائس چانسلر مردہ باد اور برخاست کرو کے نعرے بھی لگائے۔

کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے پروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا بڑبولا پن ہے اور ان کی منشاء اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ نوجوانوں کو ظلم کی دنیا میں جانا چاہیے ان کا خطاب پوری طرح سے نوجوانوں کو ظلم کی دنیا میں لے جانے کے لئے مائل کرنے والا ہے یوتھ کانگریس کے کارکن لگاتار ان کی برخاستگی کی مانگ کر رہے ہیں لیکن راج پال اور نائب وزیر اعلیٰ پروانچل یونیورسٹی میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کرنے کی خبر اس بات کا پیغام دینے جارہی ہے کہ نوجوانوں کو ظلم کی دنیا میں جانا چاہیے یوتھ کانگریس اس بات کی مخالفت کرتی ہے اور یاد دہانی کراتی ہے کہ اگر بارہ تاریخ کو ہونے والے پروانچل یونیورسٹی کے پروگرام میں راجپال اور نائب وزیر اعلیٰ حصہ لینگے تو صاف طور سے اس بات کا پیغام نوجوانوں کو اور عام لوگوں کو جاتا ہے کہ یقیناً نوجوانوں اور طلباء مستقبل کو بھارتی جنتا پارٹی اور اس کےنیتا ظالم بنانا چاہتے ہیں یوتھ کانگریس اس بات کی مخالفت کرتی ہے اور بارہ تاریخ کے پروگرام میں راجپال اور نائب وزیر اعلیٰ حصہ لیں گے تو ہزاروں نوجوانوں کے ساتھ یوتھ کانگریس ان کو کالے جھنڈے دکھائے گی اور ان کے پروگرام میں احتجاج کرے گی۔

 اس موقع پر مہندر یاد سریندرشرما اجے پنٹو راہل بند انکت شکلا بھولا یادو ابھیشیک یادو وکرم یادو راجیندر یادو لالو یادو ننھے یادو نکل کمار یادو اجیت بند پریتم بند روپیش بند رنکو یادو مع درجنوں کارکن موجود رہے۔