دارالعلوم نبی کریم (معہد سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی کریم) میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ




 دہلی : دارالعلوم نبی کریم، المعروف معہد سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا,جس کی قیادت فضیلت الشیخ مولانا غلام نبی شمشاد قاسمی مولانگری حفظہ اللہ نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض دارالعلوم نبی کریم کے کارگزار مہتمم مولانا محمد عمر علی شمشاد ندوی مولانگری نے انجام دی، پروگرام کا آغاز قاری عامر علی مولانگری کے تلاوت کلام اللہ سے کیا گیا، اور نعت نبی قاری اشرف علی مظفر پوری نے پیش کیا، مزید محمد ثناء اللہ اور محمد اعظم نے قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا پیش کیا۔اس پروگرام کے کنوینر مولانا غلام نبی شمشاد قاسمی مولانگری حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کے عمدہ پروگرام پیش کرنے پر اساتذہ اکرام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الحمداللہ ہم سب پابند عہد ہیں کہ اس ادارے کے ذریعے دینی تعلیم و تربیت اور اسلامی تہذیب و ثقافت کے ذریعے اس علاقہ کو روشن کرنا ہے، مزید اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے جوانمرد مجاھدوں نے نہ جانے کتنی ساری قربانیاں آزادی وطن کے لئے دی ہیں، جب ہم ان کی قربانیوں کی تاریخوں کو پڑھتے ہیں تو ہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، یوم جمہوریہ کو ہم قومی تہوار کے طور پر مناتے ہیں، ہم سب مسلمانوں کا اخلاقی فریضہ ہیکہ ہم یوم آزادی، یوم جمہوریہ کو قومی تہوار کے طور پر منائیں .. وہیں مہمان خصوصی مولانا ظفر صدیقی قاسمی نے کہا کہ ہمارے ہندوستان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں، صدیوں سے اس ملک کی ہم آہنگی اور گنگا جمنی تہذیب برقرار ہے، مگر افسوس کا مقام ہیکہ دور حاضر میں مٹھی بھر کچھ گندے ذہن کے سیاسی لوگوں نے اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑ نے میں لگے ہوئے ہیں، آپسی محبت، بھائی چارے کو اختلاف و انتشار میں بدلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جو جمہوریت کے خلاف ہے، انہوں اس ادارے میں منعقد یوم جمہوریہ کے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی، مزید انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہا، اور سامعین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مدارس اسلامیہ کو جانی مالی تقویت پہونچائی جائے تاکہ حفاظت اسلام اور اشاعت اسلام کی جو خدمت ان مدارس سے ہورہی ہے وہ مزید مستحکم ہو، قاری عامر علی شمشاد مولانگری کی رقت آمیز دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا، واضح رہے کہ مہمان خصوصی کے طور پر سماجی کارکن محمد شفیع احمد برہروای، محمد خورشید عالم گرری، حافظ محمد سلطان، محمد شاہد مولانگری، محمد عالمگیر، محمد جہاں گیر، اور محمد احسان دربھنگوی، اور دوسرے معززاور سرکردہ رہنما و افراد موجود تھے، مزید مدرسہ ہذا کے طلبہ و طالبات اور دیگر مقامی و عوامی نمائندگان نے اس پروگرام میں شرکت کی۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *