پولس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں یہ واقعہ دن کے قریب ڈھائی بجے پیش آیا، انہوں نے کہا کہ زخمی طلبا کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک اسکول میں ہوئے پُر اسرار دھماکے میں متعدد طلباء زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت طلبا وہاں سرمائی ٹیوشن (ونٹر ٹیوشن) کے لئے موجود تھے۔ گریٹر کشمیر کی ایک رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والے طلبا کی تعداد 28 پہنچ چکی ہے۔
یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کے ناربل گاؤں میں قائم ’فلاح ملت‘ نامی ایک ٹیوشن سینٹر میں بدھ کو دن کے قریب دوبجے ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 28 طالب علم زخمی ہوئے۔ پی ایچ سی کاکہ پورہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واحد نے کہا کہ 14 طلباء کو زخمی حالت میں علاج ومعالجے کے لئے لایا گیا جن میں سے تین طلبا کو خصوصی علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔
28 #students wounded in #mysterious blast at #Pulwama school https://t.co/1F4N8dDpyc via @YouTube
— Greater Kashmir (@GreaterKashmir) February 13, 2019
ادھر پامپور کے بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یوسف نے گریٹر کشمیر کو بتایا کہ 11 زخمی طلبا کو ایس ڈی ایچ پامپور منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہاں 11 زخمی طلبا آئے تھے جن میں سے 11 کو بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال بارزولہ اور ایک کو ایس ایم ایچ ایس ہتپتال کو منتقل کر دیا گیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ تین اور طلباء کو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا پولس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں یہ واقعہ دن کے قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی طلبا کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولس جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔