جموں ۔ کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو فدائین حملے میں 42 سی آر پی ایف کے جوان شہید ہو گئے ہیں۔ حادثے کی جانچ کیلئے جمعہ کو این آئی کی ٹیم بھی پلوامہ جائے گی۔ اس ٹیم میں 12 رکن ہوں گے۔ جس کی قیادت آئی جی رینک کے افسران کریں گے۔
جموں ۔ کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کو فدائین حملے میں 42 سی آر پی ایف کے جوان شہید ہو گئے ہیں۔ اس حملے کے بعد اب کابینہ کی تین میٹنگ ہو چکی ہیں۔ جمعہ کو اس معاملے پر پی ایم او میں سکیورٹی معاملات پر کابینہ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ یہ میٹنگ صبح 9:15 بجے کے قریب ہوگی۔
حادثے کی جانچ کیلئے جمعہ کو این آئی کی ٹیم بھی پلوامہ جائے گی۔ اس ٹیم میں 12 رکن ہوں گے۔ جس کی قیادت آئی جی رینک کے افسران کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ بھی جائے وقوع پر جاس کتے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جموں۔کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک بھی جمعہ کو جموں سے سری نگر جائیں گے۔
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس حملے کا جواب دے گا۔ اس حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ ہے۔ پورے جنوبی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں اورسری نگر میں ٹو جی کی اسپیڈ کم کر دی گئی ہے۔ حکومت اس افسوسناک حملے کا جواب دینے کیلئے بڑے فیصلے لے سکتی ہے۔