اقوام متحدہ نے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی حکومت ہند سے کی گزارش 




اقوام متحدہ نے شہیدوں کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کے غم میں خود کو شریک بتایا۔ ساتھ ہی اقوام متحدہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ کیے گئے شر پسندانہ حملے کی اقوام متحدہ نے پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے لکھا ہے کہ ”ہم شہیدوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ جو زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔“ اقوام متحدہ نے حکومت ہند سے اس معاملے ضروری پیش رفت کرنے کی گزارش بھی کی اور کہا کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *