پلوامہ حملے کی مخالفت میں جموں میں تشدد، فرقہ وارانہ کشیدگی کے خدشے کے مد نظر آرمی نے لگایا کرفیو

پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد جموں میں غصے سے بھڑکی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ابھی تک ملی جانکاری کے مطابق جموں کے بس اسٹینڈ ، نواباد، بکشی نگر، پیر مٹھا، پکا ڈنگا، چنی ہمت ، جانی پور، ڈومانہ اور باغ بہو علاقوں میں کرفیو لگادیا گیا ہے۔

جموں ۔ کشمیر کے پلوامہ کے اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے  دہشت گردانہ حملے کولیکر ملک کے لوگوں میں بیحد غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ جموں میں بھی حملے کو لیکر مظاہرے تیز ہو گئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے سڑک پر جمع ہوکر کئی راستوں کو جام کردیا جس کے سبب کافی طویل جام لگ گیا۔ غصے سے بھڑکے لوگ دہشت گردوں سے بدلہ لینے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ جموں میں حالات نہ بگڑیں اس لئے شہر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

جموں کے بس اسٹینڈ ، نواباد، بکشی نگر، پیر مٹھا، پکا ڈنگا، چنی ہمت ، جانی پور، ڈومانہ اور باغ بہو علاقوں میں کرفیو لگایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  جموں کے بس اسٹینڈ ، نواباد، بکشی نگر، پیر مٹھا، پکا ڈنگا، چنی ہمت ، جانی پور، ڈومانہ اور باغ بہو علاقوں میں کرفیو لگایا گیا ہے۔