مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ: نتیش کمار کے خلاف عدالت نے دیا سی بی آئی جانچ کا حکم




مظفر پور شیلٹر ہوم میں نابالغ کے ساتھ عصمت دری واقعہ سے متعلق معاملہ میں خصوصی پاکسو کورٹ نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، سماجی فلاح کے پرنسپل سکریٹری اتل پرساد اور اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ کے خلاف سی بی آئی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ خصوصی پاکسو کورٹ نے سی بی آئی کے پٹنہ ایس پی کو ان سب کے خلاف جانچ کا حکم دیا۔

شیلٹر ہوم واقعہ میں گرفتار ڈاکٹر اشونی نے اپنے وکیل سدھیر کمار اوجھا کے ذریعہ عدالت میں عرضی دی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سی بی آئی دلیلوں کو دبانے کی کوشش کر رہی تھی جس میں مظفر پور کے سابق ضلع مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ، سینئر آئی اے ایس افسر اتل کمار سنگھ اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کردار کی جانچ ہونی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *