اروناچل پردیش میں نائب وزیر اعلیٰ کے بنگلے میں مظاہرین نے لگائی آگ، فائرنگ میں ایک کی موت 

اروناچل پردیش میں ریاست کے باہر کی چھ برادریوں کو مستقل شہریت ہونے کا سرٹیفیکٹ دینے کے خلاف احتجاج جاری ہے

اروناچل پردیش میں ریاست کے باہر کی چھ برادریوں کو مستقل شہری ہونے کا سرٹیفیکٹ دینے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ یہاں ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے۔ اتوار کو دوپہر تقریبا ایک بجے مشتعل مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کے بنگلے پر دھاوا بول دیا اور وہاں آگ لگا دی۔

ایٹانگر ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق، نائب وزیر اعلیٰ کی ایک گاڑی کو بھی مظاہرین نے جلا دیا ہے۔ خبر ہے کہ وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کے گھر کی باہر آئی ٹی بی پی کے جوانوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

مشتعل مظاہرین نے نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کے بنگلے پر دھاوا بول دیا اور وہاں آگ لگا دی۔

اس درمیان احتجاج کاروں نے ریاست کے ماحولیات اور جنگلات کے وزیر نبام ریبیا کے گھر پر بھی آگ لگا دی۔ نبام ریبیا پی آر سی جوائنٹ پاور ہائی کمیٹی کے چئیرمین بھی ہیں۔ مسلسل بڑھتی کشیدگی کے مدنظر نائب وزیر اعلیٰ چونے مین کو اتوار کی صبح ایٹا نگر سے نامسائی ضلع میں شفٹ کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے ضلع کمشنر کے گھر پر بھی آگ زنی کی ہے۔