حکومتِ ترکی ہندوستان کی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی کھل کر حمایت کرے گی
انقرہ (ملت ٹائمز ٹی آر ٹی )
ترکی نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو پانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ ہم ترکی ہونے کے ناطے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان موجود ہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہم نے پاکستان کو اپنے اس موقف سے آگاہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر انہیں خدشات لاحق ہیں اور ترکی ان مسائل کو حل کرنے میں مدد گار ہونے کے لئے تیار ہیں۔
اس سے قبل ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر تین بار بات چیت کی اور پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کی ہے۔ اور کہا کہ حکومتِ ترکی ہندوستان کی جارحیت کی صورت میں پاکستان کی کھل کر حمایت کرے گی۔