نئی دہلی (ایم این این )
لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے کانگریس نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اتر پردیش کی 11 سیٹوں پر کانگریس نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اتر پردیش کی 11 کے علاوہ گجرات کی 4 سیٹوں پر بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فہرست کے مطابق کانگریس صدر راہل گاندھی اپنی موجودہ پارلیمانی سیٹ امیٹھبی سے ہی چناو? لڑیں گے جبکہ یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اپنی روایتی سیٹ رائے بریلی سے چناو? لڑیں گی۔
کانگریس کی پہلی فہرست کے مطابق سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید پھر سے یو پی کی فرخ آباد سیٹ سے میدان میں اتریں گے۔ اس کے علاوہ سہارنپور سے عمران مسعود، اناوسے انو ٹنڈن، اکبر پور سے راجا رام پال، بدایوں سے سلیم اقبال شیروانی، جالون سے برج لال کھبری، کشی نگر سے آر پی این سنگھ اور فیض آباد سے نرمل کھتری کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
Announcement of first list of candidates selected by Congress Central Election Committee for the ensuing Lok Sabha elections. pic.twitter.com/FEzssyx3uV
— Congress (@INCIndia) March 7, 2019
اتر پردیش کے امیدوار
سہارنپور – عمران مسعود
بدایوں – سلیم اقبال شیروانی
دھورارا – جیتن پرساد
اناو – انو ٹنڈن
رائے بریلی – سونیا گاندھی
امیٹھی – راہل گاندھی
فرخ آباد – سلمان خورشید
اکبر پور – راجا رام پال
جالون (ایس سی) – برج لال کھبری
فیض آباد – نرمل کھتری
کشی نگر – آر پی این سنگھ
گجرات کے امیدوار
احمد آباد ویسٹ (ایس سی) – راجو پرمار
آنند – بھرت سنگھ ایم سولنکی
وڈودرا – پرشانت پٹیل
چھوٹا ادئے پور (ایس ٹی) – رنجیت موہن سنگھ راٹھوا