نئی دہلی (ملت ٹائمز)
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا آج الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس کرکے اعلان کردیاہے ۔ یہ انتخاب سات مرحلوں میں ہوگا اور 23 مئی کو نتیجہ سامنے آئے گا ۔11اپریل کو پہلا مرحلہ ہوگا اور 19مئی کو ساتواں اور آخری مرحلہ ہوگا ۔الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری ہے ۔مختلف ریاستوں کے افسران، سیاستی جماعتوں اور سیکورٹی ایجنسیوں سے بات چیت کے بعد انتخابی شیڈول تیار کیا گیا ہے۔ اروڑا نے کہا کہ 3 جون کو 16 ویں لوک سبھا کی مدت کار ختم ہو رہی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے کہا، ’’پہلے مرحلہ کے لئے پولنگ 11 اپریل، دوسرے مرحلہ کے لئے 18 اپریل، تیسرے مرحلہ کے لئے 23 اپریل، چوتھے مرحلہ کے لئے 29 اپریل، پانچویں مرحلہ کے لئے 6 مئی، چھٹے مرحلہ کے لئے 12 مئی اور ساتویں مرحلہ کے لئے ووٹنگ 19 مئی کو ہوگی۔ اس کے بعد 23 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔
#LokSabhaElection2019: 1st phase polling to be held on 11th April, 2nd phase on 18th April, 3rd phase on 23rd April, 4th phase polling to be held on 29th April, 5th phase polling on 6th May, 6th phase polling on 12th May, 7th phase 12th May. Counting of all phases on 23rd May. pic.twitter.com/1IcW8KGg91
— ANI (@ANI) March 10, 2019
پہلے مرحلہ میں 20 ریاستوں میں ووٹنگ
پہلے مرحلہ میں انتخابات والی ریاستیں:
آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، میگھالیہ، میزورام، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈمان نکوبار، دادرا اینڈ نگر ہویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، دہلی، پدوچیری اور چنڈی گڑھ میں ایک مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی۔
اس کے علاوہ کرناٹک، منی پور، راجستھان اور تریپورہ میں دو مراحل میں، آسام اور چھتیس گڑھ میں تین مراحل میں، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور مہاراشٹر میں چار مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔
پہلا مرحلہ۔ 20 ریاستوں کے 91 حلقہ انتخاب
دوسرا مرحلہ۔ 13 ریاستوں کے 97 حلقہ انتخاب
تیسرا مرحلہ۔ 14 ریاستوں کے 115 حلقہ انتخاب
چوتھا مرحلہ۔ 9 ریاستوں کے 71 حلقہ انتخاب
پانچواں مرحلہ۔ 7 ریاستوں کے 51 حلقہ انتخ
چھٹا مرحلہ۔ 7 ریاستوں کے 59 حلقہ انتخاب
ساتواں مرحلہ – 8 ریاستوں کے 59 حلقہ انتخاب