کس صوبے میں کب اور کتنے مرحلے میں ہوں گے عام انتخابات ۔یہاں جانیئے تفصیلات

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
عام انتخابات 2019 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے ۔نامہ نگاروں کو تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر مسٹر اروڑہ نے کہا کہ 16 ویں لوک سبھا کی میعاد تین جون کو ختم ہو رہی ہے۔
پہلے مرحلہ میں 20 ریاستوں میں ووٹنگ
پہلے مرحلہ میں انتخابات والی ریاستیں:
آندھرا پردیش، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالہ، میگھالیہ، میزورام، ناگالینڈ، پنجاب، سکم، تلنگانہ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ، انڈمان نکوبار، دادرا اینڈ نگر ہویلی، دمن اور دیو، لکشدیپ، دہلی، پدوچیری اور چنڈی گڑھ میں ایک مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی۔
اس کے علاوہ کرناٹک، منی پور، راجستھان اور تریپورہ میں دو مراحل میں، آسام اور چھتیس گڑھ میں تین مراحل میں، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ اور مہاراشٹر میں چار مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔
پہلا مرحلہ۔ 20 ریاستوں کے 91 حلقہ انتخاب
دوسرا مرحلہ۔ 13 ریاستوں کے 97 حلقہ انتخاب
تیسرا مرحلہ۔ 14 ریاستوں کے 115 حلقہ انتخاب
چوتھا مرحلہ۔ 9 ریاستوں کے 71 حلقہ انتخاب
پانچواں مرحلہ۔ 7 ریاستوں کے 51 حلقہ انتخ
چھٹا مرحلہ۔ 7 ریاستوں کے 59 حلقہ انتخاب
ساتواں مرحلہ – 8 ریاستوں کے 59 حلقہ انتخاب
عام انتخابات 7 مراحل میں اختتام پزیر ہوں گے
انتخابی تیاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سیاسی جماعتوں اور ریاستی حکومتوں وغیرہ سے صلاح و مشورہ کیا گیا اور محکمہ موسمیات ،امتحانات کے پروگرام ، تہوار اور فصلوں کی بوائی اور کٹائی جیسے امور پر بھی غور کیا گیا۔