گجرات سے آزادی کی تحریک شروع ہوئی تھی ،یہیں سے محبت اور خیرسگالی کی صد ابلند ہوگی :پرینکا گاندھی

گاندھی نگر میں منعقد ریلی سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا خطاب

احمد آباد (ایم این این )
گاندھی نگر میں منعقد ریلی سے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، آنے والے وقت میں تمام طرح کے ایشوز اچھالے جائیں گے لیکن آپ کی بیداری ہی آپ کو ان سے بچائے گی۔
پرینکا گاندھی نے کہا، ”ملک آج جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے مجھے دکھ ہوتا ہے۔ آپ اس ملک کی تصویر بدل سکتے ہیں۔ فضول کے ایشوز سے بچیں اور اپنے ہدف پر توجہ مرکوز رکھیں۔“ انہوں نے کہا کہ آپ کی بیداری ہی آپ کا ہتھیار ہے، ایک ایسا ہتھیار جو کسی کو چوٹ نہیں پہنچاتا، ہمیں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔“ انہوں نے کہا کہ ”یہ وہی جگہ ہے جہاں سے سے ہماری آزادی کی تحریک کا آغاز ہوا تھا، جہاں سے گاندھی جی نے محبت، خیرسگالی اور عدم تشدد کی صدا بلند کی تھی۔“

پرینکا گاندھی نے مزید کہا، ”جو اپنی فطرت کی بات کرتے ہیں آپ انہیں بتائیں کہ اس ملک کی فطرت کیا ہے۔ اس ملک کی فطرت ہے کہ ذرے ذرے میں سچائی ڈھونڈ کے نکالے گی۔ اس ملک کی فطرت ہے کہ نفرت کی ہواﺅں کو محبت اور رحم دلی میں بدل دے گی۔“

SHARE