اجمیر میں عرس زائرین کے لیے جمعیۃ علماء ہند کا میڈیکل کیمپ جاری ! 




جمعیۃ علماء ہند سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین اجمیری ؒ کے مسلکِ خدمتِ خلق کی علم بردار تنظیم ہے ۔

کانپور: (ایم این این) خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ علماء ہندکے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ جاری ہے جس میں عرس کے دوران زائرین کے لیے مفت طبی خدمت پیش کی جا رہی ہیں ۔ 

مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے جمعیۃ علماء یو پی کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے دیتے ہوئے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہندسلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ کے مسلکِ خدمتِ خلق کی علم بردار تنظیم ہے، اس کے کارکنان کی کائیڈ وشرام استھلی میں طبی سرگرمیاں جاری ہیں۔ 

ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر سلیم شیخ PHY.MD،ڈاکٹر منیر منصوری MD،ڈاکٹر آصف ستھار MS.ORTHO،ڈاکٹر رضوان لوڈھیہ MD.PED،ڈاکٹر سلیم پٹی والا CS،ڈاکٹر سلیم میمن GS MS.،ڈاکٹر لقمان میمن BAMS،ڈاکٹر صادق میمن BAMS،ڈاکٹر ادریس مومن GYNEC،ڈاکٹر رفیق میمن ENT،ڈاکٹر مجاھد سید BHMS،ڈاکٹر آرڈی ناگوری SCKIN ،ڈاکٹر دھول کے علاوہ دیگر ڈاکٹروں،وارڈ بوائے اورخادمین کے ذریعہ اب تک 8ہزار سے زائد زائرین کو طبی خدمات پہنچائی جا چکی ہے، مزید خادمین کی خدمات جاری ہیں۔

مولانا اسامہ قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے 2016ء میں اجمیر شریف میں اپنا 33؍واں اجلاس عام منعقد کیا تھا ، جس میں ملت اسلامیہ ہند کے مابین اتحاد و اشتراک پر زور دیا گیا تھا۔ اس اجلاس نے دیوبند اور اجمیر شریف میں پیداکردہ دوری کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

اُس اجلاس عام سے قبل تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی، ایک وفد کے ساتھ بذات خود درگاہ کے ذمہ داروں سے بھی ملے تھے اور اس تاریخی موقع پر انھوں نے ذمہ داروں سے کہا تھا کہ وہ ان سے محبت اور اپنائیت لینے آئے ہیں۔

اس کے بعد سے ہی جمعیۃ علماء ہند نے عرس کے موقع پر یہاں میڈیکل کیمپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ، جمعیۃ علماء ہند کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس کے اکابر کا ہمیشہ اس درگاہ سے تعلق رہا ہے اور یہاں 70 کی دہائی میں بھی میڈیکل کیمپ لگائے جاتے تھے ۔

مولانا محمود مدنی نے صرف اُسی روایت کو شروع کیا ہے ۔ملک کے متعددشخصیات نے جمعیۃ علماء ہند کی خدمت خلق کی اس مہم کو سراہتے ہوئے مولانا سید محمود مدنی اور ان تمام جمعیۃ کے رفقاء کو مبارکباد دینے کے ساتھ موجودہ انتشار کے ماحول میں ملی اتحاد باہمی بھائی چارہ کے فروغ میں عرس کے موقع پر اس کیمپ کو 13ڈاکٹروکے علاوہ، 12جی پی ، 4؍ فارماسسٹ اور 4ایمبولنس ، نیز جمعیۃ یوتھ کلب پاغپت اور شاملی کے 15رضا کار مولانا رفاقت کی نگرانی میں تعاون پیش کررہے ہیں ، مولانا نے اسے اہم اور لائق تقلید قدم بتایا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *