بہار میں این ڈی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق ۔ بیشتر مسلم اکثریتی سیٹیں جے ڈی یو کے کھاتے میں

پٹنہ (ملت ٹائمز)
بہار میں این ڈی اے کی اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ ریاست کی 40 سیٹوں میں سے 17 سیٹوں پر جے ڈی یو انتخابات لڑے گی۔
جے ڈی یو کے کھاتے میں بھاگلپور، منگیر، گوپال گنج، سیوان، بانکا، کاراکاٹ، والمیکی نگر، سیتامڑھی، مدھیپورہ، سپول، پورنیا، کٹیہار، کشن گنج، نالندہ، جہان آباد اور گیا سیٹیں آئی ہیں۔
بی جے پی کو بیگوسرائے، پٹنہ صاحب، پاٹلی پتر، چھپرہ، مہاراج گنج، آرا، بکسر، ساسارام، بیتیا، موتیہاری، شیوہر، مظفرپور، اجیارپور، دربھنگہ، مدھوبنی، اورنگ آباد اور ارریہ سیٹ حاصل ہوئی ہیں۔ایل جے پی کے کھاتہ میں ویشالی، حاجی پور، سمستی پور، کھگڑیا، نوادہ اور جموئی سیٹ گئی ہے۔