مسلمانوں کو لبھانے کیلئے پرینکاگاندھی بھائی کے نقش قدم پر ۔اتر پردیش میں ایک درگاہ پر چڑھائی چادر

مرزاپور(ملت ٹائمز)
اتر پردیش میں مسلم ووٹ حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح کانگریس درگاہوں اور مزاروں کا دورہ شروع کردیاہے ۔ اسی سلسلے کے تحت اتر پردیش کے مرزا پور میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے خواجہ اسماعیل چشتی کی درگاہ کی زیارت اور چادر پوشی۔اس دوران انہوں نے ملک میں امن و خوشحالی کے لئے دعا کی۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اندرا گاندھی اور سونیا گاندھی بھی درگاہ خواجہ اسماعیل کی زیارت کر چکی ہیں۔
تجزیہ نگاروں کا مانناہے کہ کانگریس مسلم ووٹ کو ایس پی بی ایس پی اتحاد سے اپنی طرف منتقل کرنے کیلئے اب یہ کارڈ کھیل رہی ہے ۔ ایسے میں یہ سوال گردش کررہاہے کہ اتر پردیش کے مسلمان کسے ووٹ دیں گے ۔ ایس پی بی ایس پی اتحاد کو یا کانگریس کے امیدواروں کو ؟۔